کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کنور نوید جمیل کو طبعیت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کو برین ہیمبرج ہوا ہے جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کنور نوید جمیل کو نجی اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں داخل کروا دیا گیا ہے، عوام سے دعاؤں کی اپیل ہے۔