کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیوایم رہنماؤں نے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا، عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔
ایم کیوایم رہنما کنور نوید جمیل کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نئی حلقہ بندیوں اور قانون سازی سے قبل الیکشن نہیں ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن نے لوکل باڈیز الیکشن کا اعلان غیرقانونی طورپر کیا، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کے تین نوٹیفکیشن کورم پورا ہوئے بغیر جاری کئے جو غیرآئینی اور غیر قانونی ہے ۔