اسلام آباد:(دنیا نیوز) ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں ججز کے خلاف منفی مہم کی مذمت کرتے ہوئے قرار دیا کہ پارلیمنٹ میں اکثریت کھو دینے والی جماعت کی ایما پر پروپیگنڈا جاری، عمران خان اداروں سے تصادم کی راہ اپنا رہے ہیں۔
مشترکہ اعلامیہ میں بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے رات کے وقت عدالتیں کھولنے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ رات اوقات کار میں عدالتیں لگا پر غیرآئینی سازشوں کا راستہ روکا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ جلسے اور ریلیوں میں ججز کے خلاف توہین آمیز بیانات دیے جارہے ہیں جس کا مقصد ججز کو دباؤ میں لاکر غیرآئینی اور غیرجمہوری مقاصد حاصل کرنا ہے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کھل پر عدلیہ پر الزامات لگارہے ہیں۔