کراچی: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ٹرانزٹ حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے دس روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
عبد الحفیظ شیخ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عبدالحفیظ نے احتساب عدالت میں پیش ہونا ہے، درخواست گزار اس وقت دبئی میں رہائش پذیر ہیں، درخواست گزار نیب کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔
وکیل درخواست گزار نے مزید کہا کہ نیب کی جانب سے کوئی کال اپ نوٹس جاری ہوا نا ہی کوئی وارنٹ جاری کیے گیے۔ خیال رہے عبد الحفیظ شیخ پر نجی کمپنی کو فائدہ دینے کا الزام ہے۔ نیب کے مطابق عبد الحفیظ شیخ کی وجہ سے 11.25 ملین ڈالر کا قومی خزانے کو نقصان ہوا ہے۔