اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزیراعظم کو لاپتہ افراد کو پیش کرنے کا حکم

Published On 04 July,2022 04:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس کا تحریری حکم جاری کر دیا، وزیراعظم کو لاپتہ افراد کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نو ستمبر کو لاپتہ افراد کی عدالت پیشی یقینی بنائیں۔ لاپتہ افراد کو پیش کرنے میں ناکامی پر وزیراعطم خود پیش ہوں۔

اسلام آباد کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے لاپتہ افراد کیس کا چھ صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔

عدالت نے وزیراعظم کو لاپتہ افراد کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 9 ستمبر کو لاپتہ افراد کی عدالت پیشی یقینی بنائیں۔ لاپتہ افراد کو پیش کرنے میں ناکامی پر وزیراعطم خود پیش ہوں۔ وزیراعظم کو پیش ہوکر ریاست کی آئینی ذمہ داریوں میں ناکامی کی وضاحت دینا ہوگی۔ وزیراعظم ذمہ داروں کیخلاف کارروائی سے بھی عدالت کو آگاہ کریں۔وزیراعظم کی پیشی کا وقت نوستمبر صبح ساڑھے دس بجےہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کو لاپتہ افراد بازیاب کرانے کیلئے 9 ستمبر تک آخری مہلت

عدالتی حکم نامہ میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل کو بھی لاپتہ افراد کیس میں دلائل کا آخری موقع دیا جاتا ہے؟۔ جے آئی ٹی نے کئی کیسز کو جبری گمشدگی ڈکلئیر کیا۔ لاپتہ افراد کمیشن میں زیر التوا کیسز نے متاثرین کی تکلیف کو گہرا ہی کیا ۔ وزیراعظم کو عملاً دکھانا ہوگا جبری گمشدگی ریاست کی غیر اعلانیہ پالیسی نہیں۔
 

Advertisement