لاہور: (دنیا نیوز) سنی اتحاد کونسل نے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کردی۔
پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد سے سنی اتحاد کونسل کے وفد نے پارٹی آفس میں ملاقات کی سنی اتحاد کونسل کے وفد کی قیادت چیئرمین سید حامد رضا نے کی۔
ملاقات میں پیر طارق ولی ۔نعیم علوی۔میاں اکرم ۔ معین الحق۔ مفتی ڈاکٹر محمد مقیم خان ، نذر محمد گوندل، ڈاکٹر ندیم خواجہ، ڈاکٹرعائشہ شانیلا علی بھی شامل تھے۔
ملاقات میں پنجاب میں ھونے والے ضمنی الیکشن سمیت موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا سنی اتحاد کونسل نے پنجاب میں ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ سنی اتحاد کونسل کی پی ٹی آئی کی حمایت پر شکرگزار ہیں۔ 17جولائی کو فتح تحریک انصاف کی ہو گی۔ امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں،۔ عوام لوٹوں کو اپنے ووٹوں سے عبرتناک شکست دیں گے ۔