اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بلال اظہر کیانی کو معیشت اور توانائی کے لیے اپنا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا۔
بلال اظہر کیانی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل اور پارٹی کی معاشی ٹیم کے رکن ہیں، ان کی وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر کے طور پر تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا۔
نوٹیفیکیشن وزیراعظم کی سپیشل سیکرٹری سارہ سعید کے دستخطوں سے جاری ہوا ہے، بلال اظہرکیانی کی عہدے پر تقرری اعزازی بنیادوں پر کی گئی ہے، بلال اظہرکیانی عہدے کی تنخواہ اور مراعات نہیں لیں گے۔