اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النیہان سے ٹیلیفونک رابطہ ہواہے۔
امیر قطر نے وزیراعظم اور پاکستان کے عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارک اور خیرسگالی کے گرمجوش جوابی جذبات کا اظہارکیا۔دونوں قائدین نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ بہترین تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
— Prime Minister s Office (@PMO_PK) July 8, 2022
قائدین نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ سیاسی و معاشی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اور قریبی رابطہ استوار رکھنے اور مشترکہ مفادات کے تمام امور پر مل کر کام کرنے سے اتفاق کیا۔ مشترک عقیدے، ہم آہنگی اور مشترکہ مفادات پر مبنی قطر اور پاکستان کے درمیان خوشگوار قریبی تعلقات استوار ہیں۔قطر 2 لاکھ پاکستانیوں کا مسکن ہے جو قطر کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔
دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلی فونک رابطہ ہا اور عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کی۔
وزیر اعظم نے یو اے ای کے برادر لوگوں کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے باہمی عزم کا اعادہ کیا۔
— Prime Minister s Office (@PMO_PK) July 8, 2022
یو اے ای کے صدر نے وزیراعظم کی جانب سے مبارکباد کا جواب دیا اور اس موقع پر پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے شیخ محمد بن زاید نے بڑی خوشی سے قبول کیا۔