اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے حق خودارادیت کیلئے قربانیاں دیں، یوم شہدائے کشمیر ان قربانیوں کی یاد دہانی کراتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ شہدائے کشمیر نے قربانیاں اقوام متحدہ کے منظور شدہ حق خود ارادیت کے لیے دیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی تسلط سے آزادی کا شعلہ کشمیریوں نے نسلوں سے بھارتی جبر کے سامنے زندہ رکھا ہوا ہے۔
Kashmir Martyrs Day is a reminder of sacrifices Kashmiris have rendered for their inalienable & UN-sanctioned right to self-determination. The flame of freedom from the Indian yoke has been kept alive by the generations of Kashmiris in the face of Indian tyranny & oppression.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 13, 2022
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم شہدائے کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے جس میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے 1931 کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔