پاکستان کی بڑی کامیابی، سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا بھارتی خواب چکنا چور

Published On 13 July,2022 07:28 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا بھارتی خواب چکنا چور ہوگیا، سفارتی محاذ پر پاکستان کی بڑی کامیابی، اقوام متحدہ نے موقف تسلیم کر لیا۔

اقوام متحدہ میں مستقل رکنیت کے حوالے سے پاکستان کا موقف تسلیم کرلیا گیا، پاکستان کے موقف کو عرب لیگ اور افریقی یونین کی حمایت حاصل ہوگئی، سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئے دوتہائی اکثریت ضروری ہے۔

مستقل رکن بننے کیلئے بھارت کے پاس نصف ارکان کی حمایت حاصل نہیں، بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی ہمیشہ خلاف ورزی کی، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔