پاک بحریہ کیلئے تیار کیے جانیوالے جنگی بحری جہاز کی سٹیل کٹنگ کی تقریب

Published On 16 July,2022 10:32 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ کیلئے تیار کیے جانے والے جنگی بحری جہاز کی سٹیل کٹنگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ سٹیل کٹنگ کی تقریب رومانیہ کے ڈیمن شپ یارڈ میں منعقد ہوئی، رومانیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہو گا، بحریہ مہمان خصوصی نے بحری امن و استحکام سے متعلق پاک بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔