لاہور: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ملکی سرحدوں کادفاع کرنے والی مضبوط فورس ہے، پاک بحریہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان نیوی وارکالج لاہور کا دورہ کیا، ریئر ایڈمرل شفاعت علی خان نے استقبال کیا۔
بیان کے مطابق آرمی چیف نے 51ویں پی این سٹاف کورس کی تقریب میں شرکت کی جبکہ آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے تقریب کے شرکا سے خطاب بھی کیا، جیو اسٹریٹجک ماحول،قومی سلامتی کودرپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک بحریہ کی تاریخ بہادری اور قربانیوں کی روایات سے بھری ہے، پاک بحریہ ملکی سرحدوں کادفاع کرنے والی مضبوط فورس ہے، پاک بحریہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے۔