شیخوپورہ: ضمنی الیکشن کے دوران اسلحہ برآمد ہونے پر 3 افراد گرفتار

Published On 17 July,2022 09:40 am

شیخوپورہ : (دنیا نیوز) شیخوپورہ میں ضمنی الیکشن کے دوران اسلحہ کی برآمدگی پر 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی پی او فیصل مختارکے مطابق ناکہ بندی کے دوران مشکوک گاڑی کو روکا گیا۔ جب گاڑی کی تلاشی لی گئی تواس میں سے اسلحہ نکل آیا۔ پولیس نے تین ملزمان کو جدید اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

ڈی پی او کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن ڈے پر قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
 

Advertisement