ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی پی پی 202 ساہیوال سے بھی کامیاب

Published On 17 July,2022 09:07 pm

چیچہ وطنی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پی پی 202 ساہیوال کی سیٹ بھی جیت لی۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار میجر (ر) غلام سرور نے 61 ہزار 989 ووٹ حاصل کیے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار نعمان لنگڑیال نے 59167 ووٹ حاصل کیے تھے۔

2018ء کے جنرل الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک نعمان لنگڑیال نے ن لیگ کے شاہد منیر کو 13 ہزار کی ووٹوں سے شکست دی تھی۔

 

Advertisement