الیکشن کمیشن کی پی پی 140 شیخوپورہ میں 600 ووٹ ڈالنے کے الزام کی تردید

Published On 17 July,2022 05:11 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے پی پی 140 شیخوپورہ میں اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر کی جانب سے 600 ووٹ ڈالنے کے الزام کی تردید کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق پی پی 140 شیخوپورہ جھگیاں میں 600 ووٹ ڈالنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے فوری نوٹس لیا، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر کی 600 ووٹ ڈلوانے کی بات غلط اور جھوٹ ہے، ریٹرننگ آفیسر، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر نے ایک بزرگ شہری کا ووٹ کاسٹ کرنے میں مدد کی تھی۔

اس حوالے سے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ریٹرننگ آفیسر پولنگ بوتھ پرمہیا کئے گئے بیلٹ پیپرز سے معلوم کیا گیا ہے کہ 600 ووٹ کاسٹ نہیں کئے گئے، تاہم ریٹرننگ آفیسر نے متعلقہ پولنگ سٹیشن پر اے پی او کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا۔

Advertisement