ضمنی انتخاب میں شکست، آصف زرداری، نواز اور فضل الرحمان کی ٹیلی فون پر مشاورت

Published On 18 July,2022 01:48 pm

اسلام آباد: (دنیانیوز)پی ڈی ایم کے رہنماوں نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے ٹیلی فونک گفتگو کی جس کے دوران تینوں رہنماؤں نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگی امیدواروں کی شکست کا جائزہ لیا۔

گفتگو کے دوران پنجاب اور مرکز میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تینوں نے موقف اختیار کیا کہ بڑھتی مہنگائی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بدلہ عوام نے لیا۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں تو شروع دن سے ہی حکومت لینے کے حق میں نہ تھا۔ تینوں رہنماؤں نے جلد عام انتخابات کروانے سے متعلق تجاویز پر غور کیا اور طے کیا کہ اتحادیوں کی مشاورت سے تفصیلی لائحہ عمل اختیار کیا جائے ۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست کے باوجود پارٹی رہنماؤں اور ورکرز کاشکریہ ادا کیا ہے،انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے پارٹی کیلئے بہترین انتخابی مہم چلائی، پر امن انتخابات کے انعقاد پر وزیرِ اعلی حمزہ شہباز کی قیادت میں پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔
 

Advertisement