عوام زرداری، شریف مافیا کومزید لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے: عمران خان

Published On 23 July,2022 03:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ زرداری، شریف مافیا 30 سال سے اپنی لوٹی دولت بچانے کیلئے ملک تباہ کر رہا ہے، ریاستی ادارے کب تک اس کی اجازت دیتےرہیں گے؟عوام اس مافیا کو مزید لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے۔

عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صرف 3 ماہ میں زرداری اورشریف مافیا نے ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر گھٹنوں پر لاکھڑا کیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا میں پوچھتا ہوں کہ ریاستی ادارے کب تک غیر قانونی جمع کی گئی دولت بچانے کی اجازت دیتے رہیں گے؟ عوام مافیا کو اپنی لوٹ مار جاری رکھنے نہیں دیں گے، ہم سری لنکا کے حالات سے زیادہ دور نہیں جب عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔
 

Advertisement