اسلام آباد:(دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے تنقید کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر کا نوٹس لے لیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطاب ای سی پی نے عمران خان کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ طلب کر لیا، لاہور والی تقریر کا ٹرانسکرپٹ چیئرمین پیمرا سے منگوایا گیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا کہ وقت بتائے گا بد دیانت کون ہے۔