لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے پنجاب کا صدر بننے کی خبریں بے بنیاد قرار دیدی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے حماد اظہر نے لکھا کہ میری تحریک انصاف پنجاب کے صدر بننے کی خبروں میں صداقت نہیں، پنجاب کی تنظیم میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔
The news of my being appointed PTI Punjab President is not correct. No changes are being in punjab chapter s organisation.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) July 22, 2022
خیال رہے کہ اس سے قبل حماد اظہر کے حوالے سے خبریں دی جارہی تھیں کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سابق وزیر خزانہ کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدارت دینے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی علالت کی وجہ سے ان سے یہ عہدہ واپس لیا جارہا تھا۔