الیکشن سے متعلق فوج سے مذاکرات کی خبریں بالکل غلط ہیں: ترجمان پاک فوج

Published On 23 July,2022 04:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے الیکشن سے متعلق فوج کے مذاکرات کے حوالے سے خبروں کو مسترد کر دیا۔

پریذیڈنٹ دنیا نیوز میڈیا گروپ کامران خان کے ساتھ بات کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے الیکشن کے حوالے سے خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے مذاکرات کے حوالے سے خبریں بالکل غلط ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سیاسی معاملات میں مداخلت کی تردید کرتے ہیں، سیاسی جماعتیں اپنے معاملات خود نمٹائیں۔ خدارا فوج کوسیاسی معاملات سے باہررکھا جائے۔
 

 
Advertisement