پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں گزشتہ تین دنوں کے دوران بارشوں اور سیلاب سے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی ہو گئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں 221 مکانات کوجزوی جبکہ 102 کو مکمل نقصان پہنچا، پی ڈی ایم اے کے مطابق باجوڑ، خیبر،کرم ،ڈی آئی خان، کوہستان اپر کے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کردیا گیا، دریائے شاہ عالم سے دوررہنے کے اعلانات کیے گئے۔
ڈی آئی خان میں انتظامیہ اور متعلقہ محکمے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، ڈی آئی خان میں متاثرین کے لیے فلڈ ریلیف سینٹر قائم کیا گیا جہاں متاثرین کے لیے امدادی سامان اور پکے کھانے کا انتظام کیا گیا۔ لوئر چترال میں این ایچ اے کی مشینری متحرک ہو گئی، لوئرچترال میں بند سڑکوں کو جزوی طور پر ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا ہے۔