فرحت اللہ بابر نے سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز دیدی

Published On 26 July,2022 07:45 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر نے سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز دیدی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ ارکان پارلیمنٹ اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اگر آپ واقعی اختیارات کے توازن کو بحال کرنے کی فکر کرتے ہیں تو آرٹیکل 191 کو پڑھیں اور فیصلہ کن عمل کریں۔ یا شکایات کرنا بند کریں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا ٹویٹ وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی ری ٹویٹ کیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ایک نیا سیاسی فلسفہ بنایا جا رہا ہے، پارلیمنٹ نہیں آئین سپریم ہے، آئین وہ نہیں ہے جو اس میں لکھا ہوا ہے بلکہ وہ ہے جو سپریم کورٹ آف پاکستان کہتی ہے۔ طاقت کو منتخب لوگوں سے لیکر غیر منتخب کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے، ارکان پارلیمنٹ اس سے متعلق سوچیں اور جاگ جائیں۔

اس سے قبل مریم نواز نے بھی ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ سنائے جانے سے کچھ وقت قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے حکومت کو ڈٹ جانے کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ حکومت مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرے یا سٹیٹس کو کا شکار بنے۔ حکومت کو چاہیے سخت موقف اختیار کرے اور ڈٹ جائے۔لیڈر تب بنتا ہے جب وہ مشکل حالات کا سامنا کرتا ہے۔

Advertisement