اتحادی حکومت کا ایف بی آر بورڈ ممبران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

Published On 19 July,2022 11:34 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) اتحادی حکومت نے وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) بورڈ ممبران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق چئیرمین ایف بی آر بھی ممبر کسٹم آپریشن کو تبدیل کرنے کے حق میں ہیں، ایف بی آر کسٹم آپریشن کے ممبر طارق ہدا کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ،طارق ہدا کو ہٹا کر نئے ممبر آپریشن کسٹم کی تعیناتی کی جائے گی۔

اس حوالے سے ذرائع وزارت خزانہ کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ محمد جان انصاری کو نیا ممبر کسٹم آپریشن تعیناتی کیا جائے گا، طارق ہدا کو جلد اہم ذمہ داری سونپی جائے گی، ایف بی آر بورڈ ممبران میں مزید تبدیلیوں کا امکان ہے۔
 

Advertisement