اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ضروری ہے تمام ریاستی ادارے مقررہ آئینی حدود میں کام کریں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جمہوری نظام کے موثر انداز میں کام کرتے رہنے کے لئے ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔
The core of my argument during my speech at NA was that for a democratic system to work smoothly & effectively, it is important that all state organs act within the domains stipulated by Constitution. Without understanding this, we will be moving in a circle, getting nowhere.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 28, 2022
وزیراعظم نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ کل قومی اسمبلی میں خطاب کا بنیادی مقصد بھی جمہوری نظام کو مؤثر انداز میں چلانا تھا، یہ سمجھے بغیر ہم دائرے میں گھومتے رہیں گے اور کہیں پیشرفت نہیں ہو گی۔