لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس بہترین مثال ہے کہ لاڈلے کو کیسے تحفظ دیا جارہاہے۔
ٹویٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کےالزام پر نااہل کردیاگیا جبکہ لاڈلے (عمران خان) کو کھلی چھوٹ دی گئی۔ 8 سال سےفیصلہ نہیں آیا،۔فارن فنڈنگ کیس رکوانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں9رٹ پٹیشنز ہوئیں جبکہ50 بار التوا دیا گیا۔
فارن فنڈنگ کیس بہترین مثال ہےکہ کیسے لاڈلے کوتحفظ دیاجارہاہے۔وزیراعظم نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینےکےالزام پر نااہل کردیاگیا جبکہ لاڈلے کوکھلی چھوٹ دی گئی اور 8 سال سےفیصلہ نہیں آیا۔فارن فنڈنگ کیس رکوانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں9رٹ پٹیشنز ہوئیں جبکہ50 بار التوا دیا گیا
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 28, 2022
اس سے قبل ایک وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں کیے گئے اپنے خطاب سے متعلق ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ قومی اسمبلی میں میرے خطاب کا محور یہ خیال تھا کہ جمہوری نظام کو ہموار اور اسے مؤثر انداز میں کام کرنے دیا جائے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ریاست کے تمام ادارے اپنی متعین کردہ آئینی حدود میں رہ کر کام کریں، اس چیز کو سمجھے بغیر ہم محض ایک دائرے میں گھومتے رہیں گے اور کہیں نہیں پہنچ سکیں گے۔
The core of my argument during my speech at NA was that for a democratic system to work smoothly & effectively, it is important that all state organs act within the domains stipulated by Constitution. Without understanding this, we will be moving in a circle, getting nowhere.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 28, 2022