اسلام آباد: (دنیا نیوز) ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ثابت ہو گیا، ملک کا سب سے بڑا چور کون ہے، پی ٹی آئی اور عمران خان اپنے دفاع میں کچھ پیش نہ کر سکے۔ عمران خان نے قوم کو 8 سال بے وقوف بنائے رکھا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ دوسروں پر عذاری کا الزام لگانے والے ممنوعہ فنڈنگ کا جواب دیں، 150 کروڑ روپے ان ذرائع سے حاصل ہوئے جن کی اجازت نہیں۔ 8سال یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں زیرسماعت رہا، کیس کی تاخیرکیلئےہرحربہ استعمال کیا حتی کہ پی ٹی آئی نے اپنی حکومت کے دوران الیکشن کمیشن پر دباو بھی ڈالا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے34غیرملکی شہری 391غیرملکی کمپنیوں سےفنڈنگ حاصل کی، پاکستان کاقانون غیرملکی شہریوں اورکمپنیوں سےفنڈنگ کی اجازت نہیں دیتا، پی ٹی آئی کہتی ہےیہ فلاح وبہبودکےپیسےتھے، اگریہ فلاح وبہبودکےپیسےتھےتوایک سیاسی جماعت کےاکاؤنٹ میں کیوں آئے۔ پی ٹی آئی کہتی ہےیہ فلاح وبہبودکےپیسےتھے،شاہدخاقان عباسی اگریہ فلاح وبہبودکےپیسےتھےتوایک سیاسی جماعت کےاکاؤنٹ میں کیوں آئے، ڈیڑھ سوکروڑعمران خان نےغیرملکی شہریوں اورٖغیرملکی کمپنیوں سےحاصل کیا، الیکشن کمیشن کافیصلہ عوام کےسامنےہے۔