اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنماوں نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک نوٹس جاری ہوا جس کا بھر پور جواب دیں گے۔
پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کا فیصلہ ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا ردعمل بھی سامنے آیا، فرخ حبیب نے کہا کہ آج اُن لوگوں کو مایوسی ہوئی جو تحریک انصاف پر پابندی لگنے کے خواب دیکھ رہے تھے ۔ تحریک انصاف کو صرف ایک نوٹس جاری کیا گیا اس کا بھر پور جواب دیں گے ، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو نظر انداز کیا۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ فیصلے سے ہمارے موقف کی تائید ہوئی ہے۔ اب ثابت کریں گے 13 اکاؤنٹس بھی غیر قانونی نہیں ہیں۔ سیاسی فیصلے الیکشن کمیشن نہیں ، عوام کرتی ہے۔