اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس دائر کرنے والے اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ عمران خان استعفی دے کر پارٹی نظریاتی کارکنوں کے حوالے کر دیں۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق تحریک انصاف نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈز وصول کئے جن کو مخفی رکھا گیا، 13 بینک اکاونٹس بھی چھپائے گئے جو غیر قانونی اقدام ہے۔ تحریک انصاف کے خلاف مذکورہ کیس اکبر ایس بابرنے دائر کیا تھا، فیصلہ آنے پر اکبر ایس بابر نے کہا کہ اس کیس میں میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں تھا، پاکستان کی سیاست میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ ہم نے اپنے اداروں کو مضبوط کرنا اور ان پر بھروسہ کرنا ہے، الیکشن کمیشن نے تصدیق کی کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے غلط بیانی کی اور اکاونٹس پوشیدہ رکھے۔