اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک بار پھر ثابت ہوگیا، عمران خان مصدقہ جھوٹے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران خان پر فرد جرم ہے کہ انہوں نے جھوٹے بیان حلفی جمع کرائے اور غیرقانونی غیرملکی فنڈنگ وصول کرکے آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی۔
پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمشن کا فیصلہ عمران خان پر فرد جرم ہے کہ انہوں نے جھوٹے بیان حلفی جمع کرائے اور غیرقانونی غیرملکی فنڈنگ وصول کرکے آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی ۔ وہ ایک بار پھر جھوٹے ترین شخص ثابت ہوئے ہیں ۔ قوم کو غیرملکی فنڈنگ کے سیاسی اثرات پر غور کرنا چاہئے
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 2, 2022
پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران خان پر فرد جرم ہے، وہ ایک بار پھر جھوٹے ترین شخص ثابت ہوئے ہیں، قوم کو غیرملکی فنڈنگ کے سیاسی اثرات پر غور کرنا چاہیے۔
قوم کوغلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا: مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ قوم کو غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا۔
تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ عمران خان بیرونی طاقتوں سے پیسہ لیتا رہا اور اس پیسے کو ملک میں فتنہ فساد کیلئے خرچ کرتا رہا۔
انہوں نے عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس بیرونی ایجنٹ کو پاکستان کی ترقی روکنے، سی پیک کے خاتمے کیلئے لانچ کیا گیا تھا۔ سرشرم سےجھک گیا۔