اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر شازیہ مری نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی فنڈنگ کے ثبوت ہیں تو سامنے لائیں، فارن فنڈنگ کا سنگین جرم عمران خان پر ثابت ہو چکا ہے، فیصلہ آ گیا ہے، اب اس پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی،
اسلام آباد میں فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ اکاؤنٹ چھپانا قانون کی خلاف ورزی ہے ، باہر سے پیسہ لا کر پاکستان میں سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا،عارف نقوی کی طرف سے عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ ملی، آج کے فیصلے نے ثابت کر دیا کہ عمران خان جھوٹا اور چور ہے۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی کی فنڈنگ کے خلاف آپ کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں، فارن فنڈنگ کیس کسی اور نے نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے ہی ایک بانی رکن نے کیا اور یہ سنگین جرم عمران خان پر ثابت ہو چکا ہے۔