الظواہری کیخلاف کارروائی، ملکی فضائی حدود استعمال ہونے کے ثبوت نہیں ملے: ترجمان دفتر خارجہ

Published On 04 August,2022 04:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایمن الظواہری کے خلاف کارروائی میں پاکستان کی فضائی حدود استعمال ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ امریکی سفیر کی جانب سے پاک افغان باڈر دورے کی تفصیلات نہیں ہیں۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کل 5 اگست کو بھارت کے مقبوضہ جموں کشمیر مںں بھارتی یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات کو تین سال مکمل ہو جائیں گے۔ بھارت مسلسل اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور انسانی حقوق قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں نو لاکھ سے زائد بھارتی افواج قابض ہیں۔ مقبوضہ جموں کشمیر میں لاک ڈاون، انٹرنیٹ کی بندش اور کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کیے جا رہے ہیں۔ کشمیری لیڈرشپ کو حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھانے پر قید میں رکھا ہوا ہے۔ بھارت کے غیرقانونی اقدامات کے خلاف کل یوم استحصال منایا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کمبوڈیا کے دورے پر ہیں۔ وزیر خارجہ کمبوڈیہ میں 29ویں آسیان ریجنل فورم میں شرکت کریں گے۔ پاکستان چین کی علاقائی حدود کا احترام کرتا ہے۔
 

Advertisement