اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے آئین کے تحت ہی مذاکرات ہوں گے۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ایمن الظواہری آپریشن میں پاکستان نے کوئی مدد نہیں کی، پاک فوج طالبان سے نمٹنے کی صلاحیت اور قوت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کمانڈرعمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی، کالعدم ٹی ٹی پی کمزورہوئی ہے، اگر کوئی ہتھیار ڈالنے کو تیار ہے، خواتین اور بچے ساتھ ہیں توبات ہوسکتی ہے، طالبان سے بات چیت کا معاملہ پارلیمنٹ میں بھی لائے ہیں۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا ہے کہ سوات میں پولیس افسر اور فوج کو نشانہ بنانے کے واقعات دباؤ بڑھانے کے لیے ہیں ، ایسے واقعات سے نمٹنے کیلئے فورسز اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔