لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے پر رد عمل دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ (این سی اے) سیٹلمنٹ نیب انکوائری پر نیب کو دو بار مراسلہ لکھا، نیب کو کہا میرا بیان ویڈیو لنک پر یا لندن ہائی کمیشن میں لے لیا جائے۔
سابق مشیر داخلہ نے لکھا کہ لگتا ہے نیب آزادانہ انکوائری میں دلچسپی نہیں رکھتا اس لیے اپنے خطوط پبلک کئے، تمام خطوط اور واٹس ایپ میسیجز موصول کیے گئے ہیں، نیب نے گھوڑے کے آگے گاڑی ڈال دی، ابھی تک کوئی کیس نہیں مگر نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یاد دلاؤں یہ این سی اے سے تصفیہ ہے تو کیا این سی اے عہدیداروں کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالیں گے؟ نیب کے آئی بی میں تبدیل ہونے میں کوئی شک باقی نہیں رہےگا، منی لانڈررز انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔