پی ٹی آئی فنڈنگ کیس، سابق گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان ایف آئی اے میں پیش

Published On 18 August,2022 01:58 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف فنڈنگ کیس میں سابق گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان ایف آئی اے میں پیش ہوگئے، ایف آئی اے حکام نے سوالنامہ حوالے کر دیا۔ شاہ فرمان کہتے ہیں صوبائی دفاتر کے اخراجات کے لئے یہ اکاؤنٹ کھولا گیا۔

پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے سلسلے میں سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان ایف آئی اے کے طلب کرنے پر پیش ہوئے جنہیں ایف آئی اے حکام کی جانب سے سوالنامہ دیا گیا، ایف آئی اے کی 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی انکوئری کر رہی ہے، کیس میں پی ٹی آئی کے صوبائی فنانس سیکرٹری محمد عمران اور فنانس کمیٹی کے رکن محمد محسن داؤد کو بھی آج طلب کر رکھا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ سمجھتا ہوں نیب کے ساتھ جو کیا گیا وہ کسی اورادارے کے ساتھ نہ ہو ،ایف آئی اے کو عزت دینے کے لئے آیا، ایف آئی اے کے آفیسرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مجھے ایک اکاؤنٹ کھولنے کے لیے بلایا گیا ہے، صوبائی دفاتر کے اخراجات کے لئے یہ اکاؤنٹ کھولا گیا۔
 

Advertisement