کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بارشوں کے باعث سیاسی سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا 19 اگست کو کراچی میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کراچی کا دورہ بارشوں کے باعث ملتوی کر دیا گیا، بارشوں کی پیش گوئی کے باعث جلسہ انتظامات میں پریشانی کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کراچی نے 19اگست کو شاہراہ قائدین پر جلسے کا اعلان کیا تھا،عمران خان نے بھی خطاب کرنا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 19 اگست کا جلسہ ملتوی کیے جانے کے بعد اب یہ جلسہ 26 اگست کو ہو گا، یہ جلسہ باغ جناح میں ہو گا اور عمران خان اس میں خطاب کرینگے۔
یاد رہے کہ این اے 245 کا الیکشن 21 اگست کو ہونے جا رہا ہے، جس میں پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار کے درمیان ہو گا۔