شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد جہنم واصل

Published On 20 August,2022 12:35 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان میں کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، اس دوران فائرنگ کا تبادلے میں حافظ گل بہادر گروپ کے کمانڈر خبیب عرف بلال سمیت 2 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کماندڈر خبیب میر علی میں فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں ملوث تھا، مارے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ہلاک ہونیوالے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، مارے جانے والے دہشت گرد آئی ڈی ایز بنانے اور شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
 

Advertisement