اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کی پمز ہسپتال کے کمرے کی تازہ ترین ویڈیو جاری کر دی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ تین دن سے بغیر تحقیقات کے پروپیگنڈا چل رہا ہے اور پی ٹی آئی رہنما نام لگا کر سوشل میڈیا اور میڈیا پر ویڈیوز چلائی جارہی ہیں۔ شہبازگل کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے اور پروپیگنڈا جاری ہے جنسی تشدد ہوا، کیمرہ دیکھتے ہی پروپیگنڈا شروع ہوجاتاہے، ان پر کوئی تشدد نہیں ہوا۔
وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ شہباز گل سے منسوب سوشل میڈیا پر ویڈیو چکوال میں زیادتی کرنے والے شخص کی ہے، غلط ویڈیوز چلانا سائبر کرائم کے زمرے میں آتاہے اورسوشل میڈیا پر طوفانِ بدتمیزی جاری ہے۔ پی ٹی آئی کا اصل مقصد کہانی کو بدل دینا ہے، کیا کسی نے تشدد کی اصل ویڈیوز دیکھی ہیں؟
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے شہبازگل کی اسپتال کے کمرے کی ویڈیو چلادی اور بتایا کہ شہبازگل کی یہ ویڈیو ایک گھنٹے پہلے کی ہےکہ وہ ٹھیک ٹھاک کھڑے باتیں کررہے ہیں۔ شہبازگل کتابیں پڑھ رہے ہیں، چہل قدمی اور پولیس سے گفتگو کررہے ہیں، شہبازگل کا آکسیجن کا ماسک کہاں گیا؟
Leaked video from the Shehbaz Gill s hospital room. In this video he seems to be fine, he has no oxygen level problem and is standing fine on his legs. #PTI #Islamabad pic.twitter.com/zHUvmVMVYt
— Sheharyar Goraya (@goraya_) August 20, 2022