اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی صحت کے حوالے سے پمز ہسپتال نے چار رکنی نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔
ذرائع کے مطابق میڈیسن، جنرل سرجری، پلمانولوجی، میڈیکل آئی سی یو کے ڈاکٹرز بورڈ میں شامل ہیں، ایسوسی ایٹ پروفیسر میڈیسن شفاعت رسول میڈیکل بورڈ کی سربراہ مقرر کیے گئے ہیں، جنرل سرجن عاطف انعام شامی، پلمانولوجسٹ ڈاکٹر ضیا، میڈیکل آئی سی یو کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سلمان بورڈ میں شامل ہیں۔
زرائع کے مطابق چار رکنی بورڈ شہباز گل کے معائنے کے بعد میڈیکل رپورٹ تیار کرے گا۔