اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے لیجنڈ گلوکارہ بلبل پاکستان نیرہ نور کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ گلوکارہ نیرہ نور کا انتقال موسیقی کی دنیا کے لیے ایک نا قابل تلافی نقصان ہے۔
وزیر اعظم نے لکھا نیرہ نور اپنی آواز میں ترنم اور سوز کی وجہ سے خاص پہچان رکھتی تھیں، غزل ہو یا گیت، نیرہ نور نے جو بھی گایا کمال گایا۔
شہباز شریف نے کہا نیرہ نور کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوگا، اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحومہ کو جنت میں جگہ عطا فرمائے۔