وزیراعظم کا آرمی چیف کو ٹیلیفون، سیلاب متاثرین کی امداد کے امور پر تبادلہ خیال

Published On 21 August,2022 05:40 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے ٹیلی فونک رابطہ میں صوبہ سندھ میں رابطہ سڑکوں اور پلوں کی تباہی کے باعث ہیلی کاپٹرز کی فراہمی کی ہدایت کی تاکہ زمینی رابطہ کٹنے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مدد مل سکے۔

آرمی چیف اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو سندھ اور بلوچستان میں امدادی کارروائیوں سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اوربحالی کی کوششوں کو مزید تیزکرنے اور متاثرین کو بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعہ رقوم کی ادائیگی کی ہدایت دی۔
 

Advertisement