لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان جمعہ کو ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں سیلاب سے متاثر علاقوں کا دورہ کریں گے۔
سابق وزیراعظم پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کا دورہ کر کے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔ اس دوران امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے متعلقہ اراکین اسمبلی، پارٹی عہدیداران اور انتظامیہ سے بریفنگ لیں گے۔
دوسری طرف سندھ میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف نے سکھر اور کراچی کے جلسے کینسل کر دئیے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے پارٹی عہدیداران کو سندھ اور بلوچستان میں سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کرنے کی ہدایات کی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا اور پنجاب حکومت سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدگان کی بھی مدد کریں گے۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کل پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کا دورہ کر کے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) August 25, 2022
چئیرمین عمران خان امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے متعلقہ اراکین اسمبلی، پارٹی عہدیداران اور انتظامیہ سے بریفننگ لیں گے