رحیم یارخان خان (دنیا نیوز) دریائے سندھ میں کچہ محاذی، بستی پہوڑاں، رسول پور کے حفاظتی بند بھی ٹوٹ گئے، سینکڑوں بستیاں اور فصلیں زیر آب آگئیں۔ لوگ نقل مکانی کرکے حفاظتی مقامات پر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں سیلاب کے باعث بندھ ٹوٹنے سے کچہ محاذی،کچہ چوہان، بستی پہوڑ، ڈیرہ مشیر، بستی صمدانی، رسول پور زیر آب آگئے۔ جبکہ سینکڑوں بستیاں فصلوں اورمکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے،انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
دریائے سندھ کے سیلاب متاثرین نقل مکانی کرکے حفاظتی بندھ پر پہنچ گئے سیلاب متاثرین خواتین، بچوں اورمال مویشیوں کے ہمراہ بے یارو مددگار کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، کچہ محازی رسول پور اور بستی صمدانی میں تاحال امداد نہیں پہنچ سکی۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے ریسکیو اور امدادی ٹیموں کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کی نگرانی کی جا رہی ہے، سیلاب متاثرین کو ادویات اور خوراک فراہم کی جا رہی ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، جبکہ مسلسل بارشوں سے بچاؤ بندھ خطرناک صورتحال اختیار کر گیا ہے۔