لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ملک بھر میں سیلابی صورتحال اور بارشوں سے ہونے والی تباہی پر طنزیہ انداز میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ چلو جلدی سے سب کھانے پینے کی چیزیں ذخیرہ کر لو۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں راولپنڈی ایکسپریس نے لکھا کہ میرے ہم وطنو، سیلاب تباہی مچا رہا ہے ملک میں، چلو جلدی سے سب کھانے پینے کی چیزیں ذخیرہ کر لو، قیمتیں 4 سے 5 گناہ بڑھا دو، کسی کی مدد نہیں کرنا۔
میرے ہم وطنو، سیلاب تباہی مچا رہا ہے ملک میں۔ چلو جلدی سے سب کھانے پینے کی چیزیں ذخیرہ کر لو۔ قیمتیں 4 سے 5 گناہ بڑھا دو۔ کسی کی مدد نہیں کرنا۔ یہی تو وقت ہے منافع کمانے کا۔ اور سب کرتے ہوئے سیاست دانوں کو گالیاں دینا مت بھولنا کیونکہ غلط تو صرف وہی ہیں۔ pic.twitter.com/1UXnKB5rFg
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) August 25, 2022
شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ یہی تو وقت ہے منافع کمانے کا اور سب کرتے ہوئے سیاست دانوں کو گالیاں دینا مت بھولنا کیونکہ غلط تو صرف وہی ہیں۔