لاہور (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ڈسکہ سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات کے وفد نے ملاقات کی، وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کا کہنا تھا کہ تحصیل ڈسکہ کی موجودہ انتظامی پوزیشن برقرار رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے رکن پنجاب اسمبلی باؤ محمد رضوان،صاحبزادہ عثمان خالد، خواجہ عاطف رضا، سمیع اللہ ملہی،قاری ذوالفقار سیالوی، وسیم احمد،خواجہ سلمان،محمودالحسن،رانا عثمان، طاہر رؤف اور محمد بلال نے ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے تحصیل ڈسکہ کے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کو وزیرآباد میں شامل نہیں کیا جائے گا، ڈسکہ انکے دل کے قریب ہے، اس شہر کی حالت بدلیں گے، ڈسکہ سمیت ہر حلقے میں بھرپور ترقیاتی کام کروائیں گے، علاقے میں بنیادی سہولتوں کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔
وفد نے تحصیل ڈسکہ کی موجودہ انتظامی پوزیشن برقرار رکھنے پر وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمارا مطالبہ مان کر ہمارے دل جیت لئے ہیں۔