دنیا ترقی پذیر ممالک کو ماحولیاتی تبدیلی کے رحم و کرم پر نہ چھوڑے: وزیراعظم

Published On 30 August,2022 08:49 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ دنیا ترقی پذیر ممالک کو ماحولیاتی تبدیلی کے رحم و کرم پر نہ چھوڑے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ دنیا بھر میں خارج ہونے والی کاربن میں پاکستان کا حصہ صرف ایک فیصد ہے لیکن پاکستان ہمیں ماحولیاتی مسائل کے آٹھ فیصد حصے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری بین الااقوامی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہیں پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاری سے آگاہ کیا گیا ہے۔ یہ تباہی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے کیا خطرات لاحق ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ترقی یافتہ دنیا پاکستان جیسے ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے رحم و کرم پر نہ چھوڑے۔ آج ہم اس کا سامنا کر رہے ہیں کل کوئی اور کر سکتا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات ایک حقیقت ہیں۔
 

Advertisement