سیلاب متاثرین کے لیے امریکا کا مزید تین کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

Published On 30 August,2022 08:37 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب کے باعث تباہی کے بعد امریکا نے مزید تین کروڑ ڈالرز امداد کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف سے ٹویٹ کیا گیا کہ امریکا پاکستان کو 3 کروڑ ڈالر سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے عطیہ کرے گا،.پاکستان نے حالیہ سیلاب کو قومی ایمرجنسی اور 66 ڈسٹرکٹ کو آفت زدہ قرار دیا ہے۔

ٹویٹ میں مزید بتایا گیا کہ امریکا پاکستان میں ہونیوالے نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے، مالی مدد سے سیلاب متاثرین کے لیے خوراک سمیت پینے کے صاف پانی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق سیلاب متاثرین کے لیے 1.1 ملین ڈالر کی گرانٹ کا پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے۔
 

Advertisement