کورونا کی چھٹی لہر مزید 6 جانیں لے گئی، 227 نئے کیس رپورٹ

Published On 31 August,2022 08:34 am

اسلام آباد (دنیا نیوز) کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں مزید 6 مریض دم توڑ گئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 15 ہزار 475 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 227 نئے مریض سامنے آئے ہیں، کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.47 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں مہلک وائرس میں مبتلا 115 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
 

Advertisement