اسلام آباد (دنیا نیوز) کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں مزید ایک مریض دم توڑ گیا۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 17 ہزار 628 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 219 نئے مریض سامنے آئے ہیں، کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.24 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
COVID-19 Statistics 01 September 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 1, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 17,628
Positive Cases: 219
Positivity %: 1.24%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 117
این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں مہلک وائرس میں مبتلا 117 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔