اسلام آباد: (دنیا نیوز) نادرا نے سیلاب متاثرین کی بڑی مشکل حل کر کے کٹھن حالات میں سہولت فراہم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق نادرا نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کیلئے شناختی کارڈ ایکسپائری تاریخ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ مئی 2022ء اور نومبر میں زائد المعیاد شناختی کارڈ کی تاریخ تجدید دسمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔
نادرا نے سیلاب سے متاثرہ بلوچستان، سکھر اور ڈی جی خان ریجن میں سہولت فراہم کی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ تینوں ریجن کے مکینوں کے زائد المعیاد شناختی کارڈ 31 دسمبر تک نئے بنوائے جا سکیں گے۔
یاد رہے کہ چیئر مین نادرا نے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کو نادرا ملازمین کی طرف سے پی ایم ریلیف فنڈ کیلئے 100 ملین روپےکا چیک پیش کیا تھا۔