اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 4 مریض انتقال کر گئے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا سے متاثر مزید 4 مریض انتقال کر گئے جبکہ 98 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
این آئی ایچ کے جاری اعداد شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 15 ہزار 554 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 160 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔
COVID-19 Statistics 09 September 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 9, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 15,554
Positive Cases: 160
Positivity %: 1.03%
Deaths: 04
Patients on Critical Care: 98
قومی ادارہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 98 مریضوں کی حالت نازک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.03 فی صد ریکارڈ ہوئی۔